اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے رضاکار فورس بدر کے میڈیا انچارج کریم نوری نے جمعرات کو کہا کہ صوبہ ديالہ کے حوض حمرين علاقے کی آزادی کے لئے رضاکاروں اور سیکورٹی فورس کی آمادگی کے بعد داعش کا صوبائی کمانڈر ابو خطاب فرار ہو گیا ہے۔ کریم نوری کا کہنا ہے کہ رضاکار فورس بدر نے ملک کی فوج کے ساتھ صوبہ دیالہ کی آزادی کے لئے جمعرات کو وسیع مہم شروع کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ديالہ کے نوے فیصد حصہ پر فوج کا کنٹرول ہے اور اس صوبے کے کچھ ہی علاقوں پر دہشت گردوں کا کنٹرول رہ گیا ہے۔ اسی طرح صوبہ الانبار کے حديثہ سٹی کے پولیس چیف ابو انس سامرائی نے بتایا کہ فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں داعش کا علاقائی سربراہ مارا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169